پاکستان - 12 نومبر 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاہور سے خاتون اور بچیوں کے اغوا کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اطمینان، ایف آئی اے کو جے آئی ٹی بنانے کا حکم
پاکستان - 08 نومبر 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاہور سے خاتون ثنا اور اس کی تین کمسن بیٹیوں کے اغوا کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول، وقاص احمد اور سہیل علیم کے درمیان مالی تنازع کے باعث خاتون اور بچیوں کو غیر قانونی طور پر لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں پولیس تفتیش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ ایک آزاد اور غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دیں جو نہ صرف اغوا بلکہ اس سے منسلک جرائم کی بھی تحقیقات کرے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، جے آئی ٹی پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسر کے کردار کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور وفاقی سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا کہ وہ ڈائریکٹر کرائمز کے مساوی رینک کے ایک سینئر افسر کو تعینات کریں جو آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کرے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت دی کہ اس کیس کو ایک مثالی مقدمہ کے طور پر دیکھا جائے اور وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سیکریٹری داخلہ پنجاب فوری طور پر اغوا کی تحقیقات کو تیز کریں۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ 17 ستمبر 2025 کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر انکوائری کرے، جس میں ثنا اور اس کی بیٹیوں کو لاہور سے اغوا کرتے دکھایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
دیکھیں

