دنیا - 12 نومبر 2025
اقوامِ متحدہ کا پاکستان کے انسدادِ منشیات اقدامات پر اعتراف، اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا گیا
دنیا - 08 نومبر 2025
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پاکستان کی منشیات کے خلاف جاری کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسدادِ منشیات کی جنگ میں صفِ اوّل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان میں UNODC کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کی نمایاں کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف عالمی سطح پر فرنٹ لائن ملک کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی پیداوار کی جگہ اب مصنوعی منشیات بنانے والی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، جس سے خطے میں نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں UNODC نے انسدادِ منشیات کے لیے ایک جامع روڈ میپ بھی جاری کیا ہے۔
ٹرولز ویسٹر نے مزید کہا کہ منشیات کی سمگلنگ ایک عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان کو اس جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ان کے مطابق، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورکس کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران 365 میٹرک ٹن منشیات اور کیمیکلز قبضے میں لیے، جو منظم جرائم کی بدلتی حکمتِ عملی کے پیشِ نظر پاکستان کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
دیکھیں

