کرتارپور میں بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز، ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد

news-banner

پاکستان - 08 نومبر 2025

کرتارپور راہداری میں بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

 

دربار صاحب انتظامیہ کے مطابق، آج تقریباً دو ہزار یاتری واہگہ بارڈر کے راستے کرتارپور پہنچیں گے۔ زائرین دو روز تک دربار صاحب میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے، جہاں وہ مزید مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

 

بھارت سے آئے یاتریوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کو مکمل طور پر کھولا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سکھ عقیدت مند بغیر کسی رکاوٹ کے دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔

 

انتظامیہ نے تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل سہولیات اور لنگر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔