دنیا - 12 نومبر 2025
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا نکاح، مولانا طارق جمیل نے رسومات ادا کرائیں
انٹرٹینمنٹ - 08 نومبر 2025
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر، نبیحہ علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر سادگی مگر عقیدت کے ساتھ منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود نکاح پڑھایا۔
ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے شادی کی، جن کے ساتھ ان کی دوستی کافی عرصے سے تھی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں محدود مہمان مدعو تھے، جن میں معروف شخصیات بشمول فرح اقرار اور دیگر شریک ہوئیں۔
ڈاکٹر نبیحہ نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پر وقار روایتی لباس زیب تن کیا، جو معروف ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا تھا، جبکہ حارث کھوکھر نے ہم آہنگی کے لیے آف وائٹ شیروانی پہنی۔
نبیحہ کے مطابق ان کے زیورات اور لباس کی مجموعی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بات کا پہلے علم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل خود نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بے حد خوش ہوئیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2025 میں ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر نبیحہ نے انکشاف کیا تھا کہ نوجوانی میں ان کی شادی ایک عمر میں بڑے شخص سے ہوئی تھی، جن کے انتقال کے بعد انہوں نے طویل عرصے تک شادی نہیں کی۔ اب انہوں نے ایک نئے رشتے اور محبت کے آغاز کے ساتھ دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔
دیکھیں

