دنیا - 12 نومبر 2025
مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ کامیابی سے مکمل، ڈرائیورز نے مہارت کے جوہر دکھائے
کھیل - 08 نومبر 2025
مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جس میں ڈرائیورز نے ریتلے اور مشکل ٹریک پر اپنی بہترین ڈرائیونگ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ صرف ایک منٹ 30 سیکنڈ میں طے کر کے پہلے نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ محمد رضا سعید ایک منٹ 32 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خواتین ریسرز میں سلمیٰ خان نے ایک منٹ 57 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا۔ سٹاک کیٹیگری میں حسن علی مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دیکھیں

