دنیا - 12 نومبر 2025
ہیڈ کوچ طاہر زمان نے بنگلہ دیش دورے سے انکار کر دیا، کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات کا سبب
کھیل - 08 نومبر 2025
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے کھلاڑیوں کے انتخاب اور دیگر اختلافات کے باعث مزید ذمہ داریاں سنبھالنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور استعفیٰ کے حوالے سے قریبی افراد سے مشاورت بھی کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق طاہر زمان کے دو منتخب کھلاڑیوں کے کیمپ میں دیر سے شامل ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے۔
یہ اختلافات برقرار رہنے پر طاہر زمان نے اپنی ذمہ داری سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔
متوقع ہے کہ پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق طاہر زمان بنگلہ دیش دورے اور سپین کے سفر میں بھی ٹیم کے ساتھ دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ اپنی بیٹی کی شادی اور پی ایچ ایف کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ٹیم کی ذمہ داریوں سے وقتی طور پر بریک لے رہے ہیں۔
دیکھیں

