پاکستان - 12 نومبر 2025
مہنگائی میں ہفتہ وار کمی، سالانہ شرح 4.18 فیصد تک پہنچ گئی
کاروبار - 08 نومبر 2025
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتیں بڑھی، جب کہ 12 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انڈے فی درجن 8.33 روپے، بیف 10.66 روپے، اور مٹن 2.52 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ جلانے والی لکڑی 22.56 روپے فی من، کیلے 2.86 روپے فی درجن، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7.39 روپے اور گھی 2.37 روپے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب، ٹماٹر فی کلو 66.21 روپے، پیاز 8.49 روپے اور لہسن 13 روپے سستا ہوا۔ چکن کی قیمت میں 2.21 روپے فی کلو کمی آئی جبکہ چینی، دال مسور، دال ماش، دال چنا اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اس دوران 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
دیکھیں

