انسداد دہشت گردی عدالت کی علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری

news-banner

پاکستان - 08 نومبر 2025

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 یہ فیصلہ 4 اکتوبر کے احتجاج کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

 

 علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔