دنیا - 12 نومبر 2025
آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازعہ حل کرنے کی پیشکش کر دی
کھیل - 08 نومبر 2025
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ ٹرافی کے تنازعہ کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
کل دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس معاملے پر بات کی۔ چونکہ یہ مسئلہ باضابطہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس لیے میٹنگ میں اس پر کوئی سرکاری گفتگو نہیں ہوئی۔ تاہم سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازعہ حل ہونا چاہیے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھی مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق اب تک ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔
دیکھیں

