پاکستان - 12 نومبر 2025
روزانہ 5000 قدم چلنا الزائمرز سے متعلق پروٹین کے دماغ میں جمع ہونے کی رفتار کم کر سکتا ہے
تازہ ترین - 08 نومبر 2025
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 5000 سے زیادہ قدم چلنے سے دماغی صلاحیت میں کمی اور الزائمرز سے متعلق پروٹین کے دماغ میں جمع ہونے کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔
یہ 14 سال تک جاری تحقیق اس نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں مختلف جسمانی سرگرمیوں اور الزائمرز کی اہم علامات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے 50 سے 90 سال کی عمر کے 294 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور دریافت کیا کہ جن افراد میں الزائمرز کی ابتدائی علامات موجود تھیں، انہیں مناسب مقدار میں ورزش کرنے سے بیماری کی رفتار کو سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تحقیق میں شامل افراد کے دماغ میں ایمیلائڈ اور ٹاؤ پروٹین موجود تھے، لیکن ان میں ڈیمینشیا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ افراد نے جسمانی سرگرمی کی پیمائش کے لیے پیڈومیٹر پہنے، دماغ کے اسکین کیے گئے اور 14 سال تک دماغی کارکردگی کی نگرانی کی گئی۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ جسمانی سرگرمی کرنے والے افراد میں ایمیلائڈ پروٹین کی موجودگی کے باوجود سوچنے اور یادداشت کی صلاحیت پر منفی اثرات کم رفتار سے ظاہر ہوئے۔
دیکھیں

