پاکستان - 12 نومبر 2025
مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز، بھتیجے جعفر جیکسن نے ادا کیا کردار
انٹرٹینمنٹ - 08 نومبر 2025
پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک مائیکل کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم میں مرحوم گلوکار کا کردار ان کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور خود بھی موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس میں مائیکل جیکسن کے پیشہ ورانہ سفر، موسیقی، اسٹیج پرفارمنسز اور عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے کے مراحل کو دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر میں جعفر جیکسن مائیکل کے انداز میں چلتے، بولتے، گاتے اور مشہور مون واک کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
فلم میں مائیکل جیکسن کے کیریئر کے نمایاں پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے، جبکہ ان کی ذاتی زندگی اور تنازعات کو شامل نہیں کیا گیا۔
دیکھیں

