پاکستان - 12 نومبر 2025
ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں بھیجا جائے گا
پاکستان - 08 نومبر 2025
ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کر دی گئی ، دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے اعتراضات اٹھائے اور شور شرابہ کیا۔
سینیٹ کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مسودہ تیار کیا گیا ہے، جس میں ہائی کورٹ ججز کے تبادلے کے اختیار کو جوڈیشل کمیشن کے سپرد کرنے اور صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافے کی تجاویز شامل ہیں۔
وزیر قانون نے بتایا کہ پارلیمنٹ کو فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ائیر فورس اور فلیٹ مارشل کے اعزازی عہدے تاحیات دینے اور واپس لینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم ہو جائے گا اور چیف آف آرمی اسٹاف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
بعد ازاں سینیٹ نے مجوزہ بل کو مشترکہ کمیٹی کو بھیج دیا، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اراکین شامل ہوں گے، اور صدارت دونوں کمیٹیوں کے چیئرمین مشترکہ طور پر کریں گے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے کہا کہ ترامیم اتفاق رائے کے بغیر پیش کی گئی ہیں اور طاقتور اداروں پر سخت قوانین ضروری ہیں تاکہ آئین مستحکم رہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مفصل بحث مشترکہ کمیٹی میں ہوگی اور قائد حزب اختلاف کی تقرری چیئرمین سینیٹ کا اختیار ہے۔
دیکھیں

