پاکستان - 12 نومبر 2025
ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں پر جرائم کے الزام میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے
دنیا - 08 نومبر 2025
ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں پر مبینہ جرائمِ جنگ اور نسل کشی کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
ترکی کے موقف کے مطابق نیتن یاہو کی کارروائیوں سے ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائیل نے رہائشی علاقوں کو جان بوجھ کر تباہ کیا۔
استنبول کی عدالت نے نیتن یاہو کے علاوہ 37 دیگر اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے ہیں، جن پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ ترک پراسیکیوٹرز کے مطابق مذکورہ افراد نے غزہ میں عالمی امدادی مشن ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ پر بھی حملے کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی، جس میں چھ سالہ ہند رجب سمیت کئی بچے شہید ہوئے اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ترکی نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔
یہ وارنٹ ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ کے خلاف ایک سال قبل جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دیکھیں

