پاکستان - 12 نومبر 2025
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے 49 نکات کی منظوری دیدی، اپوزیشن کا بائیکاٹ برقرار
پاکستان - 10 نومبر 2025
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دیتے ہوئے شق وار 49 ترامیم منظور کر لیں، جن میں عدلیہ اور فوج سے متعلق اہم نکات بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا منظور کردہ ڈرافٹ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا، اور پی ٹی آئی، جے یو آئی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے ارکان شریک نہیں ہوئے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل کی تقریباً تمام ترامیم پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے استثنیٰ لینے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے قانون اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر حامد خان نے ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق “26ویں ترمیم آئین کی موت تھی، جبکہ 27ویں ترمیم اسے دفن کرنے کی کوشش ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
دیکھیں

