پاکستان - 12 نومبر 2025
آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دوبارہ زور پکڑ گئیں
انٹرٹینمنٹ - 10 نومبر 2025
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر و فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جبکہ زین احمد نے اپنی انسٹاگرام پروفائل سے تمام شادی کی تصاویر حذف کر دی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے یہ اقدام علیحدگی کے خدشات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں زین احمد نے ایک بار اچانک اپنی اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا تھا، تاہم انہوں نے اس وقت وضاحت دی تھی کہ یہ ایک ٹیکنیکل مسئلہ تھا اور تصاویر آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوئی تھیں۔
آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی اگست 2025 میں لاہور میں ہوئی تھی اور ابھی شادی کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کہ افواہیں دوبارہ منظر عام پر آگئی ہیں۔ آئمہ بیگ پہلے اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی میں تھیں، جو ستمبر 2022 میں ختم ہوئی۔
مداح سوشل میڈیا پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج رہے ہیں، تاہم آئمہ بیگ اور زین احمد کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دیکھیں

