دنیا - 12 نومبر 2025
حکومت نے جولائی تا ستمبر 110 ارب روپے اضافی پٹرولیم لیوی وصول کی
کاروبار - 10 نومبر 2025
حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول کی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 42 فیصد زیادہ ہے۔
وزارتِ خزانہ کی دستاویز کے مطابق، رواں مالی سال لیوی کی مد میں کل 371 ارب روپے موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ رقم 261 ارب روپے تھی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق بجٹ سرپلس 1.6 فیصد رہا، اور پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس جی ڈی پی کے لحاظ سے 2.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ قرضوں کے سود کی ادائیگی پر 1,377 ارب روپے جبکہ دفاع پر 447 ارب روپے خرچ ہوئے۔
جولائی تا ستمبر حکومتی آمدنی 6,200 ارب اور اخراجات 4,080 ارب روپے رہے۔ اس دوران 2,119 ارب روپے کا نیا قرضہ لیا گیا اور مرکزی بینک کا منافع 2,428 ارب روپے رہا۔
مزید تفصیلات کے مطابق، کاربن لیوی سے 10 ارب اور ای وی ایڈاپشن لیوی سے 3 ارب روپے جمع ہوئے۔ پنشنز پر 249 ارب، سول حکومتی اخراجات پر 161 ارب اور سبسڈیز پر 119 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے مقامی سطح پر 1,176 ارب اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 1,775 ارب منتقل کیے گئے، جن میں پنجاب کو 882 ارب، سندھ کو 441 ارب، کے پی کو 287 ارب اور بلوچستان کو 164 ارب روپے دیے گئے۔
پہلی سہ ماہی کے دوران چاروں صوبوں نے بجٹ سرپلس دیا: پنجاب 441 ارب، سندھ 208 ارب، کے پی 77 ارب اور بلوچستان 53 ارب روپے۔
دیکھیں

