دنیا - 12 نومبر 2025
ترک صدر کا افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اعلیٰ سطح وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان
دنیا - 10 نومبر 2025
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان میں مستقل امن اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح ترک وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
ترک وفد پاکستان میں متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرے گا اور پاک–افغان فائر بندی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد میں ترکی کے وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلی جنس چیف شامل ہوں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پاک–افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور دوطرفہ اعتماد سازی کے اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔
صدر اردوان نے باکو سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اس دورے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن قائم ہو تاکہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران طویل المدتی امن کے لیے عملی لائحہ عمل اور فالو اپ میکانزم پر بھی اتفاق متوقع ہے۔
دیکھیں

