دنیا - 12 نومبر 2025
سندھ میں ڈینگی کے 727 نئے کیسز، صوبے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
تازہ ترین - 10 نومبر 2025
سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اتوار کی شب تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں 1,919 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 269 مثبت آئے، جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1,359 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 458 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔
اس دوران 103 نئے مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 72 نئے مریض داخل ہوئے۔ 150 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔ اس وقت صوبے میں 271 مریض سرکاری اور 171 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اس ماہ سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6,708 تک پہنچ گئی، جبکہ سالانہ مجموعی کیسز 12,284 ریکارڈ ہوئے ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 987 بیڈز مختص ہیں، جن میں کراچی کے 256، حیدرآباد کے 165 اور دیگر اضلاع کے 566 بیڈز شامل ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 443 بیڈز دستیاب ہیں۔
صوبائی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی جمع ہونے والے مقامات صاف کریں، کنٹینرز کو ڈھانپیں اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دیکھیں

