پاکستان - 12 نومبر 2025
ٹرمپ کا جو بائیڈن پر شدید تنقید، دعویٰ: امریکی تاریخ کے بدترین صدر
دنیا - 10 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدور میں شامل ہیں اور وہ کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کی پسپائی ایک ذلت آمیز واقعہ تھا، جس میں 13 بہادر امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن کی کمزوریوں کی بدولت روس نے یوکرین پر حملہ کیا، اور بائیڈن کے دور میں ہی حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا۔ ٹرمپ کے مطابق مباحثے میں شکست کے بعد بائیڈن کو اپنی انتخابی مہم سے دستبردار ہونا پڑا۔
دیکھیں

