دنیا - 12 نومبر 2025
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
پاکستان - 10 نومبر 2025
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی درخواست کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل یاور گردیزی اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ارشد خان عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے انتظامی نظام متاثر ہو رہا ہے، نہ پراپرٹی ٹیکس وصول ہو رہا ہے اور نہ ہی ترقیاتی کام درست طریقے سے ہو رہے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور 2021 سے قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجہ متعلقہ قانون سازی ہے، جبکہ ڈی جی لاء نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں ترامیم پیچیدہ ہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول طلب کیا اور کہا کہ متوقع تاریخ دی جائے تو عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔
جسٹس کیانی نے حکومت کی جانب سے ایک افسر کے پاس چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کے عہدے رکھنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات مکمل طور پر سی ڈی اے کو دیے گئے ہیں، جبکہ انتخابات کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔
دیکھیں

