افغان چیف سلیکٹر اسداللّٰہ خان کا کرکٹ آسٹریلیا پر تنقیدی موقف، باہمی سیریز نہ کھیلنے کو غیر منصفانہ قرار

news-banner

کھیل - 10 نومبر 2025

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق کرکٹر اسداللّٰہ خان نے کرکٹ آسٹریلیا پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ باہمی سیریز نہ کھیلنا کرکٹ کے روح (Spirit of the Game) کے منافی ہے۔

 

 انہوں نے بیان میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو غیرمنصفانہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، حالانکہ افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے مقام بنایا ہے۔

 

اسداللّٰہ خان نے مزید کہا کہ افغان خواتین ٹیم نے حالیہ برسوں میں کافی میچز نہیں کھیلے، اور اس میں تبدیلی کے لیے وقت درکار ہے۔

 

 انہوں نے نشاندہی کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر بورڈز کھیل کو سیاست سے جوڑ رہے ہیں، جو جینٹل گیم کے لیے نقصان دہ ہے۔ افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں کامیابی صرف میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے، نہ کہ فیورٹ ازم یا چیریٹی کے ذریعے۔