وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کیش لیس معیشت اقدامات ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے

news-banner

کاروبار - 10 نومبر 2025

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں کیش لیس معیشت پر جاری اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

 

 اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ دیہی علاقوں میں کیش لیس نظام اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی بڑھائی جائے۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز ‘راست’ کیو آر کوڈز کے ذریعے ادا کیے جا رہے ہیں، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ کے اختتام تک فعال ہو جائیں گے۔

 

 سرکاری خدمات کے لیے موبائل ایپلیکیشن کو بھی ‘راست’ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور کاروباری لائسنسوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مشروط کیا گیا ہے۔

 

وزیرِاعظم نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ کیش لیس معیشت کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ گورننس بہتر اور کرپشن میں کمی ممکن ہو سکے۔