پاکستان - 12 نومبر 2025
کِم کارڈیشیئن کا انکشاف: “چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات نے مجھے لاء کے امتحان میں فیل کروا دیا!”
تازہ ترین - 10 نومبر 2025
امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔
ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ قانون کی تعلیم کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، مگر اس کے دیے گئے جوابات زیادہ تر غلط نکلتے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا: “میں سوالات کی تصاویر چیٹ جی پی ٹی کو بھیجتی تھی، لیکن ہر بار یہ غلط جواب دیتا اور نتیجہ یہ ہوا کہ میں کئی بار امتحانوں میں فیل ہوئی۔ پھر میں اسے ڈانٹتی کہ تم نے مجھے کیوں فیل کرایا، اور یہ مجھ سے باتیں کرنے لگتا!”
کِم کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اکثر فلسفیانہ انداز میں جواب دیتا تھا، “یہ کہتا تھا کہ میں تمہیں خود پر یقین کرنا سکھا رہا ہوں، تمہیں جواب معلوم تھا — بس اعتماد کی کمی تھی۔”
اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ چیٹ بوٹ کی یہ گفتگو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، کیونکہ انہیں یہ رویہ دلچسپ اور عجیب لگتا ہے۔
کِم کارڈیشیئن اس وقت امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں وکالت کے امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں۔ وہ پہلے ہی "بیبی بار" امتحان پاس کر چکی ہیں، مگر حتمی بار امتحان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں، جو ریاست کے سب سے مشکل امتحانات میں شمار ہوتا ہے۔
دیکھیں

