دنیا - 12 نومبر 2025
اعظم خان کا انکشاف ‘ وسیم اکرم نے ٹریننگ کے دوران میرا ہاتھ توڑ دیا تھا!
کھیل - 10 نومبر 2025
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ مگر دردناک واقعہ شیئر کیا ہے، جس میں ان کے بقول وسیم اکرم نے ان کا ہاتھ توڑ دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں اعظم خان نے بتایا کہ وسیم اکرم نے کراچی میں نوجوان فاسٹ بولرز کے لیے ایک ٹریننگ کیمپ لگایا ہوا تھا۔ شام کے وقت وہ بیٹسمینوں اور وکٹ کیپرز کو بلاتے تھے تاکہ انہیں پریکٹس کروا سکیں۔
اعظم کے مطابق، "ایک دن وسیم انکل نے مجھے بلایا اور کہا پیڈ پہنو۔ میں اچھی بیٹنگ کر رہا تھا تو وہ بولے کہ پندرہ سال کا لڑکا سب کو مار رہا ہے، اب بال مجھے دو۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ وسیم اکرم نے بولنگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آؤٹ سوئنگ ہوگی، مگر گیند سیدھی میرے بازو پر لگی۔ کچھ دیر بعد بازو میں شدید درد ہونے لگا۔
"میں رکشے میں گھر جا رہا تھا، جب پیسے نکالنے لگا تو ہاتھ سیدھا نہیں ہو رہا تھا۔ میں نے فوراً والد (معین خان) کو فون کیا کہ مجھے پک کر لیں، میرا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔"
اعظم خان نے بتایا کہ جب والد نے وسیم اکرم سے بات کی تو وہ ہنستے ہوئے بولے، "نہیں یار، میں نے تو آرام سے بال کرائی تھی۔"
انہوں نے مزید ہنستے ہوئے کہا کہ اسپتال جانے سے پہلے والد نے انہیں ایک ریسٹورنٹ پر روک کر کہا، "پہلے سینڈوچ کھا لیتے ہیں، پھر اسپتال چلتے ہیں۔"
دیکھیں

