دنیا - 12 نومبر 2025
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، حکومت کو 64 ووٹ حاصل
پاکستان - 10 نومبر 2025
سینیٹ میں شور شرابے اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی گئی۔ حکومت کو مطلوبہ 64 ووٹ حاصل ہوگئے۔ ترمیم کی 59 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کیا جبکہ اپوزیشن نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراض اٹھایا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی (ف) کے احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد سیف اللّٰہ ابڑو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
دورانِ اجلاس تحریک انصاف کے ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا تاہم سیف اللّٰہ ابڑو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔
قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ سینیٹ میں فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت ازخود نوٹس صرف درخواست موصول ہونے پر ہی لے سکے گی۔ ججز کی ٹرانسفر اب جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہوگی اور انکار کی صورت میں سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس دائر کر سکے گی۔
ن لیگی سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہا کہ اپوزیشن نے ترامیم پڑھے بغیر اعتراضات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ “2022 میں 52 منٹ میں 52 بل پاس ہوئے، تب جمہوریت کہاں تھی؟”
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ “انشاء اللّٰہ نمبر پورے ہیں”، اور ووٹنگ کے وقت اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔
دیکھیں

