دنیا - 12 نومبر 2025
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پولینڈ کے یومِ آزادی پر مبارکباد‘ پاک، پولینڈ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار
پاکستان - 11 نومبر 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے قائم دوستانہ تعلقات باہمی احترام اور تعاون کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک وسیع ہو چکے ہیں۔
صدرِ مملکت نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور پولینڈ توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت داری کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے ابتدائی برسوں میں پولش انجینئروں، پائلٹوں اور ٹیکنیشنز کی قیمتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
صدر زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا اور عوامی سطح پر تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
آخر میں انہوں نے پولینڈ کے عوام کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دیکھیں

