پاکستان - 12 نومبر 2025
مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت سے دستبردار، بنگلہ دیش روانہ ‘ سیاسی منظرنامہ بدلنے لگا
پاکستان - 11 نومبر 2025
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت سے دستبردار ہونے کے بعد دو ووٹوں کے ساتھ بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق مولانا نے وطن واپسی تک سیاسی صورتحال کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ترمیم کی منظوری کے بعد وہ اپنے ہم خیال رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی طے کریں گے۔
سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مولانا کو 27ویں ترمیم کے موقع پر سیاسی طور پر نظرانداز کیوں کیا گیا؟ وہی قائدین جو چند ماہ قبل تک دن میں ایک سے زائد بار ملاقات کے خواہش مند ہوتے تھے، اب مکمل خاموش ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان براستہ دبئی کراچی سے بنگلہ دیش پہنچے، ان کے ہمراہ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی ہیں۔
روانگی سے قبل مولانا نے کراچی میں دو روزہ قیام کے دوران بلاول ہاؤس میں صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ تاہم ان ملاقاتوں کی نہ کوئی تصویر جاری کی گئی اور نہ ہی تفصیلات منظر عام پر آئیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم ہے، جس نے کئی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
دیکھیں

