پاکستان - 12 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف: افغان حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے
پاکستان - 11 نومبر 2025
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، سلامتی اور ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، کیونکہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان نے کئی بار دہشت گردانہ کارروائیوں کا سامنا کیا اور ہمیشہ ملکی استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنائے گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت میں تعاون پر بردار ممالک کو سراہتے ہیں اور واضح کیا کہ افغان حکومت اگر ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان ہی علاقائی ترقی، رابطے اور خوشحالی کی کنجی ہے، جبکہ شدت پسند گروہ افغانستان اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقی اور امن لازم و ملزوم ہیں اور حکومت نے جامع معاشی اصلاحات، ادارہ جاتی مضبوطی، خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مساوی مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ خواتین کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے، مالی سہولیات فراہم کرنے اور چھوٹے کاروبار (SMEs) کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مالیاتی اصلاحات پر بھی کام کر رہا ہے۔
دیکھیں

