ملک بھر میں مہنگائی کا زور برقرار، عوام سرکاری نرخوں کے باوجود دوہرا بوجھ اٹھانے پر مجبور

news-banner

کاروبار - 11 نومبر 2025

ملک بھر میں مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو قیمتوں کے دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

 

 پولٹری مصنوعات، سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ 

 

برائلر گوشت سرکاری نرخ 482 روپے کے مقابلے میں 21 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، فارمی انڈے 344 روپے فی درجن، پیاز درجہ اول 200 اور درجہ دوم 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 

 ٹماٹر 140، لہسن 500، ادرک 600، سبز مرچ 140، پھول گوبھی 60، بھنڈی 150، شملہ مرچ 350 اور آلو 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ساگ اور پالک 50 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔

 

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات صرف اعلانات تک محدود ہیں اور چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتا۔ پھلوں کی قیمتیں بھی من مانگے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں۔