دنیا - 12 نومبر 2025
پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان کا 27ویں آئینی ترمیم پر سخت ردعمل: جمہوریت کے لیے سوگ کا دن
پاکستان - 11 نومبر 2025
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔
عوام توقع کرتے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور عدلیہ مضبوط رہے گی، مگر آج حکومت اپنی طاقت کے بل پر آئین پر بلڈوز کر رہی ہے۔
گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کے لیے ایک سوگ کا دن ہے اور حکومت خود کو ایسے اختیارات دے رہی ہے جس سے سزا سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون کے بعد پی ڈی ایم ٹو کی حکومت نے بھی اقتدار میں آتے ہی اپنے کیسز معاف کروائے اور اب اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آئین میں ترامیم کے ذریعے احتساب سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ترمیم کو ’باكو ترمیم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد جمہوریت صرف نام کی ہوگی اور حقیقت وقت کے ساتھ سامنے آئے گی۔
دیکھیں

