دنیا - 12 نومبر 2025
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ‘ پہلا ون ڈے راولپنڈی میں جاری، صائم ایوب جلد آؤٹ
پاکستان - 11 نومبر 2025
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پانچویں اوور کی پہلی گیند پر اوپنر صائم ایوب صرف 6 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، یوں پاکستان کو 14 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
سری لنکن بولر اسیٹھا فرنینڈو نے پہلی کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت چریت اسالانکا کر رہے ہیں، اور کمیل مشارا اپنے ون ڈے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
میچ دن-رات کے فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کا آغاز 2:30 بجے دوپہر ہوا اور اختتام رات 10:15 بجے متوقع ہے۔
دیکھیں

