شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان، میڈیکل پینل فٹنس سے مطمئن

news-banner

کھیل - 11 نومبر 2025

قومی کرکٹر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم ڈائریکٹر مائیک ہیسن چاہتے ہیں کہ شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل عملی کم بیک کا موقع دیا جائے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس پر میڈیکل پینل اور فزیو نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔

 

مزید یہ کہ شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جس سے ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔