دنیا - 12 نومبر 2025
اسلام آباد کچہری پر خودکش دھماکہ: خواجہ آصف کا ‘ویک اپ کال’ بیان
پاکستان - 11 نومبر 2025
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور آج اسلام آباد کے جی-11 کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ’ویک اپ کال‘ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ جنگ صرف پاک افغان سرحد یا دور دراز بلوچستان تک محدود ہے، بلکہ یہ پورے پاکستان کی جنگ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے، اور اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب مذاکرات کی اُمید رکھنا عبث ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے حکمران اسلام آباد تک دہشت گردی لانے کے ذریعے ایک پیغام دے رہے ہیں، لیکن پاکستان بھرپور جواب دینے کی اللہ کی مدد سے طاقت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد جی-11 کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، اور دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا ہے۔
دیکھیں

