نئی دہلی دھماکے کی تحقیقات میں حیران کن موڑ: بھارتی پولیس نے خودکش حملے کی تردید کر دی

news-banner

دنیا - 11 نومبر 2025

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی تحقیقات نے تفتیشی اداروں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

 

بھارتی جریدہ دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق دھماکے کے مقام پر نہ کوئی بارودی مواد یا دھواں ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکے کے شواہد موجود تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے واقعے کو مقبوضہ کشمیر اور فریدآباد میں برآمد اسلحہ سے جوڑنے سے بھی گریز کیا ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات نے مودی سرکار کی ابتدائی کہانی کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔

 

دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ تفتیش اب بھی جاری ہے۔