پاکستان - 12 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی شدید مذمت، فوری تحقیقات کا حکم
پاکستان - 11 نومبر 2025
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی یہ دہشتگردانہ کارروائی ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم نے شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی، جس میں بے گناہ پاکستانی نشانہ بن رہے ہیں، ناقابل قبول ہے، اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشتگرد افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں اور انہوں نے وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نہتے اور بے قصور شہریوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔
دیکھیں

