دنیا - 12 نومبر 2025
سری لنکا ٹیم پاکستان میں، 14 سال بعد پھر سخت سیکیورٹی انتظامات ‘ اسلام آباد دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت
کھیل - 12 نومبر 2025
پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا ہے، جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اور انتہائی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے کے پیشِ نظر حفظِ ماتقدم کے طور پر کیے گئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو مزید ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تاکہ سری لنکن کھلاڑی مکمل اعتماد کے ساتھ کھیل سکیں۔
یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں میچ کے دوران حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد طویل عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ پاکستان سے دور رہی۔
دیکھیں

