دنیا - 12 نومبر 2025
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، تمام خوارج ہلاک ‘ افغان دہشتگردوں کی سازش ناکام بنا دی گئی
پاکستان - 12 نومبر 2025
سکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشتگرد حملے کو بروقت اور کامیاب کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور سمیت چار خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ کالج کی عمارت کو بارودی مواد کے خدشے کے باعث کلیئر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران کسی بھی کیڈٹ یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کے وقت کالج میں 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے، جن کی جانوں کے تحفظ کے لیے کارروائی انتہائی احتیاط اور حکمتِ عملی سے کی گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی دروازے سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں مرکزی گیٹ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ وہیں سے ٹیلی فون پر ہدایات وصول کر رہے تھے۔
دیکھیں

