پاکستان - 12 نومبر 2025
کراچی میں سچل پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن — متعدد افغان باشندے حراست میں، شناختی کوائف کی جانچ جاری
پاکستان - 12 نومبر 2025
کراچی میں سچل پولیس نے رات گئے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران عمارت کے مختلف فلیٹوں میں شناختی کوائف چیک کیے گئے، اور جن افراد کے پاس مکمل شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں، انہیں کریمنل ریکارڈ کی جانچ کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔
ترجمان سچل پولیس کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لیے کی گئی۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے تاکہ کوئی مشتبہ شخص فرار نہ ہو سکے۔
دیکھیں

