پاکستان - 12 نومبر 2025
جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا
پاکستان - 12 نومبر 2025
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر چند روز میں استعفیٰ نہ دیا تو ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کی جماعت کے سینیٹر کو حمایت پر آمادہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان واپسی پر ضرور گلہ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے فوری طور پر مذکورہ سینیٹر کو نوٹس جاری کرنے اور پارٹی سے نکالنے کی ہدایت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر طے تھا کہ حکومت ہمارے ارکان پر ہاتھ نہیں ڈالے گی، لیکن اس کے باوجود ایسا کیا گیا۔ “میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، مگر جو گلہ کریں گے وہ شاید بات کو مزید آگے بھی لے جائیں۔”
کامران مرتضیٰ کے مطابق، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان 26ویں ترمیم پر اتفاق تھا، لیکن بعد میں حکومت کے رویے نے تعلقات کشیدہ کر دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اب جو کچھ ہمارے رکن کے ساتھ ہوا ہے، اس کے بعد حکومت کے پاس مولانا سے تعاون کی کوئی گنجائش نہیں بچی۔ ورنہ یہ تاثر جائے گا کہ ہم پہلے سے ملے ہوئے تھے۔"
ان کا کہنا تھا کہ “جو کام ذوالفقار علی بھٹو نہیں کرسکے، آج کی پیپلز پارٹی نے وہ کر دکھایا۔”
کامران مرتضیٰ نے پارلیمانی کمیٹی میں عجلت اور بل کے مسودے سے لاعلمی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
دیکھیں

