کھیل - 12 نومبر 2025
واشنگٹن میں سعودی وزیرِ دفاع کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری پر گفتگو
دنیا - 12 نومبر 2025
سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں، اور خطے و عالمی سطح پر تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو مزید وسعت دینے، بالخصوص دفاعی اور تکنیکی شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورۂ واشنگٹن سے قبل ہوئی ہے، جو 18 نومبر کو متوقع ہے۔ اس دورے کے دوران ولی عہد کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والی اس ملاقات میں دفاع، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی خصوصاً سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں شراکت داری پر کئی اہم معاہدوں پر گفتگو متوقع ہے۔
حالیہ مہینوں میں واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جسے خطے میں امن، توانائی کے استحکام اور جدید صنعتی تعاون کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

