پاکستان - 12 نومبر 2025
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دوبارہ پیش ہونے کا امکان
پاکستان - 12 نومبر 2025
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد امکان ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دوبارہ سینیٹ میں پیش کی جائے، کیونکہ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، کل سینیٹ سے ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی تاکہ قانونی اور آئینی تقاضے مکمل ہو سکیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ نے دو روز قبل دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم بل پیش کیا، جس کی حمایت میں 64 ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان شامل تھے۔
باقی اراکین نے ترمیم کے خلاف احتجاج کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی میں ترمیم کے ساتھ ترامیم کے بعد دوبارہ منظوری کا امکان موجود ہے۔
دیکھیں

