پاکستان - 12 نومبر 2025
پی سی بی نے دسمبر کی ٹرائی سیریز کی آفر رد کر دی
کھیل - 12 نومبر 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کی جانب سے دسمبر میں مجوزہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی پیشکش رد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور مصروف شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی شاہین آفریدی، بابراعظم اور چند دیگر کھلاڑی پہلے ہی دسمبر میں Big Bash لیگ میں کھیلنے کے لیے کمٹمنٹ کر چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اس ٹرائی سیریز میں سری لنکا کی ٹیم کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
دیکھیں

