ایشیز سے پہلے آسٹریلیا کو دھچکا، دو فاسٹ بولرز انجری کے شکار

news-banner

کھیل - 12 نومبر 2025

ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف چند دن قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ دو اہم فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، سیریز کے آغاز تک صرف 9 دن باقی ہیں اور ان بولرز کی غیر موجودگی میں ٹیم کے لیے بولنگ لائن اپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

 رپورٹ کے مطابق، اگر ہیزل ووڈ اور ایبٹ فٹ نہ ہو سکے تو فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ دونوں بولرز سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے اور کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے واپس نہیں آئے۔

 

 بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی کہ دونوں کھلاڑیوں کا طبی معائنہ جاری ہے۔