پاکستان - 12 نومبر 2025
میچ جیتنا سب سے اہم، ہم مشین نہیں
کھیل - 12 نومبر 2025
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کے لیے سب سے اہم چیز ٹیم کی فتح ہے اور اگر موقع ملا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ سرد موسم میں بولنگ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ دس اچھے میچز کو بھول جاتے ہیں اور صرف ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں، جبکہ مداح چاہتے ہیں کہ کھلاڑی ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں۔
حارث رؤف نے کہا، "لوگ سمجھتے ہیں کہ کھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں۔ ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، لیکن ہم اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
دیکھیں

