رسٹیانو رونالڈو: "ریٹائرمنٹ 1–2 سال میں، ورلڈ کپ 2026 میرا آخری

news-banner

کھیل - 12 نومبر 2025

 کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک یا دو سال میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

 

رونالڈو نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب میں کہتا ہوں ‘جلد’ تو میرا مطلب 10 سال ہے، یہ محض مذاق تھا۔

 

 انہوں نے کہا کہ فٹبال میں ایک خاص عمر تک پہنچنے کے بعد مہینے تیزی سے گزرتے ہیں، لیکن ابھی وہ کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، گول کر رہے ہیں اور رفتار و تیزی برقرار ہے۔

 

انہوں نے تصدیق کی کہ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والا ورلڈ کپ 2026 ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

 

 رونالڈو نے کہا، “یقینی طور پر ہاں، اس وقت میری عمر 41 سال ہوگی اور میں گزشتہ 25 سالوں سے اس کھیل کا حصہ ہوں۔ میں نے سب کچھ حاصل کیا اور کئی ریکارڈز بنائے ہیں۔

 

واضح رہے کہ رونالڈو نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنا معاہدہ 2027 تک بڑھایا ہے۔