ترکی میں فٹبال جوا اسکینڈل: 1024 کھلاڑی معطل، میچز بھی متاثر

news-banner

کھیل - 12 نومبر 2025

انقرہ: ترکی میں جوا اسکینڈل کے تحت ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔


ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق، پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا، جن میں سے 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز کے ہیں۔

 

ترکش فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے میچز دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں، تاہم دوسری ڈویژن کے میچز جاری رہیں گے۔

 

یہ اسکینڈل پچھلے مہینے اس وقت منظرعام پر آیا جب TFF نے 149 ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز کو معطل کیا تھا۔

 

 تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملک کے 571 ریفریز میں سے 371 کے جوئے کی کمپنیوں میں اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں سے 152 ریفریز نے میچز پر شرطیں لگائیں، جس میں 7 اعلیٰ سطح کے ریفریز اور 15 اسسٹنٹ ریفریز شامل ہیں۔

 

گذشتہ ہفتے 21 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں 17 ریفریز اور ایک سپر لیگ کلب کے صدر شامل تھے۔ پیر کو 8 افراد بشمول ایک کلب چیئرمین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 

TFF کے صدر ابراہیم حاجی عثمان نے کہا کہ فٹبال میں جاری بدعنوانی ایک اخلاقی بحران ہے اور کھیل کو ہر قسم کی گندگی سے پاک کیا جائے گا۔