گوگل بتائے گا کونسی ایپ اسمارٹ فون کی بیٹری سب سے زیادہ ختم کرتی ہے

news-banner

تازہ ترین - 12 نومبر 2025

ہم سب کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا ہے کہ ہم سوچتے ہیں کہ اسمارٹ فون کی مکمل چارج بیٹری پورا دن چل جائے گی، مگر اچانک وہ ختم ہو جاتی ہے۔ اکثر ایسا بیٹری سے جڑے مسائل یا کچھ خاص وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 

اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ گوگل اس بات کا پتہ لگانے میں مدد دے گا کہ کونسی ایپ بیٹری سب سے زیادہ ختم کر رہی ہے۔

 

 گوگل نے اینڈرائیڈ ایپ ڈویلپرز کے لیے ایک نئے بیٹا وائٹلز میٹرک کا اعلان کیا ہے، جو گوگل پلے اسٹور میں صارفین کو خبردار کرے گا کہ کونسی ایپ زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہے۔

 

یہ ٹول، جسے excessive partial wake locks کہا جاتا ہے، ایپ ڈویلپرز کو بیٹری ضائع کرنے والی ایپس بنانے سے روکنے اور صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

بیٹری کی تیزی سے کمی عموماً تھرڈ پارٹی ایپس کی وجہ سے ہوتی ہے جو فون کو سلیپ موڈ میں جانے سے روکتی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں کام جاری رکھتی ہیں، چاہے اسکرین بند ہو۔

 

 گوگل نے اس کے لیے حد مقرر کی ہے، لیکن وہ ایپس جن سے صارفین کو فائدہ پہنچتا ہے اس پر اثر نہیں ہوگا۔

 

بیٹری زیادہ استعمال کرنے والی ایپس کے ڈویلپرز کو خبردار کیا جائے گا، اور اگر مسئلہ برقرار رہا تو گوگل پلے اسٹور میں ان ایپس پر وارننگ لیبل لگایا جائے گا جس میں لکھا ہوگا: "یہ ایپ بیک گراؤنڈ سرگرمیوں میں توقع سے زیادہ بیٹری استعمال کرتی ہے