پاکستان - 12 نومبر 2025
کالی کھانسی کے علاج کے لیے نئی ناک کے ذریعے لگانے والی ویکسین تیار
تازہ ترین - 12 نومبر 2025
سائنس دانوں نے کالی کھانسی کے علاج کے لیے ایک نئی ویکسین تیار کی ہے، جس کے لیے انجیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور اسے ناک کے ذریعے جسم میں داخل کیا جا سکے گا۔
ٹرینیٹی کالج لندن کے محققین کی ٹیم کے مطابق، یہ ناک سے لگائی جانے والی ویکسین نہ صرف شدید بیماری سے بچاتی ہے بلکہ بیکٹیریا کی منتقلی کو بھی کم کرتی ہے۔
موجودہ ویکسینز بچوں کو شدید بیماری سے بچا تو دیتی ہیں، لیکن ناک اور گلے میں بیکٹیریا کے پھیلنے کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں، جس سے بیماری کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔
نئی ویکسین انفیکشن کی جگہ پر براہِ راست مدافعت پیدا کرتی ہے اور مضبوط حفاظتی اثر فراہم کرتی ہے۔ تحقیق کے نتائج جرنل نیچر مائیکروبائیولوجی میں شائع ہوئے ہیں، جو عالمی سطح پر ویکسینیشن کے نئے طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
دیکھیں

