اردو: ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیے

news-banner

تازہ ترین - 12 نومبر 2025

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد صارفین کے تحفظ اور پلیٹ فارم پر کنٹرول کو بہتر بنانا ہے۔

 

ان نئے فیچرز کی مدد سے صارفین اپنے مداحوں سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں گے اور اپنے اکاؤنٹس پر زیادہ کنٹرول حاصل کریں گے۔

 

سب سے پہلا فیچر کریئٹر کیئر موڈ ہے، جو کمنٹ سیکشن کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس فیچر کو فعال کرنے پر توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب کمنٹس خودکار طور پر چھپ جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ایسے صارفین کے کمنٹس بھی فلٹر ہوں گے جنہیں پہلے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیا جا چکا ہو۔ یہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے کام کرے گا۔

 

دوسرا فیچر کانٹینٹ چیک لائٹ ہے، جو ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیوز کی رسائی محدود تو نہیں ہو رہی۔