دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد اڑنے والی ٹیکسی 2026 میں عوام کے لیے دستیاب

news-banner

تازہ ترین - 12 نومبر 2025

دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔

 

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ائیر ٹیکسی سروس عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ دبئی اور العین کے درمیان صحرائی علاقے مرغم سے اڑان بھرنے والی یہ ٹیکسی دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ تک پہنچ گئی۔

 

حکام کے مطابق ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی اور اس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

 

 یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی ماحول دوست ہے اور شور کم کرے گی۔

 

مزید تجرباتی پروازیں شہری علاقوں میں بھی کی جائیں گی۔

 

 اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن تعمیر کر رہی ہے۔